ساڑھے7 ہزار روپے سے 40 ہزار روپے مالیت تک کے پرانے انعامی بونڈز تبدیل کروانے کی مدت میں 30 جون2024 تک توسیع کردی گئی۔
نگران حکومت نے ساڑھے سات ہزار روپے سے چالیس ہزار روپے مالیت تک کے پرانے انعامی بونڈز تبدیل کروانے اور ان پیش کروانے کی مدت میں تیس جون2024 تک توسیع کردی ہے۔
اس حوالے سے وزارتِ خزانہ نے انعامی بونڈز تبدیل کروانے اور ان پیش کروانے کی مدت میں جون تک توسیع کے چارنوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ صارفین ساڑھے سات ہزار، 15ہزار، 25 ہزار اور 40 ہزار روپے والے غیر رجسٹرڈ انعامی بونڈز30 جون2024تک کیش اور تبدیل کرواسکتے ہیں ۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی متعدد مرتبہ حکومت انعامی بونڈز کی واپسی کی تاریخ میں توسیع کرچکی ہے۔