پشاور اور کراچی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ۔
وفاقی وزیرصحت ڈاکٹر ندیم جان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کا پایا جانا نہایت تشویشناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ وائرس سے ظاہر ہوتا ہے بچوں کو اس بیماری سے مسلسل خطرہ ہے، متاثرہ آبادیوں کا پتا لگانے کیلیے تمام مثبت ماحولیاتی نمونوں کی تحقیقات کریں گے۔
وزیرصحت نے کہا کہ بچوں کی قوت مدافعت مضبوط کرنے کیلیے فوری موثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔پاکستان اور افغانستان مل کر اس وائرس کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔
ڈاکٹر ندیم جان نےو الدین سے اپیل کی کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس بھی مکمل کروائیں تاکہ وہ بیماریوں سے بچ سکیں۔