کراچی میں پانی چوری کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ، غیرقانونی ہائیڈرنٹس کی تفصیلات حاصل کرلی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں 250 سے زائد چھوڑے بڑے غیرقانونی پائیڈرنٹس کے ذریعے پانی چوری کرکے فروخت کیا جارہا ہے جس کے خلاف کاروائی جلد شروع کی جائیں گی۔
واٹر کارپوریشن حکام نے بتایا کہ اینٹی تھیفٹ سیل نے اب تک 45 سے زائد غیرقانونی ہائیڈرنٹس کو مسمار کیا ہے اور اس مافیا کے خلاف مختلف تھانوں میں درجنوں مقدمات بھی درج کرائیں ہے۔
غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔