Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
سوات، نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، لاشیں ساتھ لے گئے |

سوات، نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، لاشیں ساتھ لے گئے

سوات: (شہزاد عالم) فضاگٹ مینگورہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک موٹر کار پر اندھا دھند فائرنگ کی اور گاڑی میں موجود افراد کی لاشیں بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

اس بارے میں وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فضاگٹ روڈ پر پشاور ہائی کورٹ کے قریب ایک آلٹو موٹر کار گاڑی جارہی ہے کہ اس دوران دو گاڑیوں میں سادہ لباس میں ملبوس مسلح افراد آکر موٹر کار کو روک کر اس پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہیں۔

دور سے بنائی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر کار میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کو وہی افراد مردہ حالت میں نکال کر اپنی گاڑیوں میں ڈال کر اپنے ساتھ لے جاتے ہیں ۔

اس بارے متعلقہ پولیس سٹیشن بنڑ سے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے جواباً کہا کہ اس واقعے کے بارے میں ان کو کچھ علم نہیں۔ اس بارے میں سوات پولیس کا موقف جاننے کے لئے پی آر اُو سے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے واقعے کی تصدیق کی۔

تاہم بتایا کہ ان کو معلومات نہیں ہیں کہ فائرنگ کرنے والے اور موٹر کار میں موجود لوگ کون تھے۔

ٹراما سینٹر سنٹرل ہسپتال سیدو شریف کے ذرائع کے مطابق سہ پہر کے وقت نامعلو م افراد ایک شخص نیک محمد کی لاش چھوڑ کر چلے گئے، تاہم اس کی شناخت نہ ہوسکی۔ آخری اطلاعات کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے شناخت نہ ہونے کی بنا پر لاش میونسپل کمیٹی کے حوالے کردی، تاکہ وہ اس کو سپردِ خاک کرسکیں۔