Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
سوات یونیورسٹی میں ہراسانی کیخلاف احتجاج پر 16 طلبا بے دخل |

سوات یونیورسٹی میں ہراسانی کیخلاف احتجاج پر 16 طلبا بے دخل

مالاکنڈ (اسٹاف رپورٹر) : سوات یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی کے خلاف احتجاج کرنے والے16 طلبہ کو ایک سال کے لئے یونیورسٹی سے نکال دیا گیا۔

نکالے گئے طلبہ میں 5 کا تعلق شعبہ صحافت، 3 کا ٹور ازم،7 کا شریعہ اینڈ لا اور ایک طالب علم کا تعلق شعبہ سینٹر فار بائیو ٹیکنالوجی اینڈ مائیکرو بیالوجی سے ہے۔

سوات یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی کا اسکینڈل سامنے آنے اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان طلبہ نے یونیورسٹی میں طالبات اور استانیوں کے حق میں اور جنسی ہراسانی کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

جس پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے حکم پر اسسٹنٹ رجسٹرار اکیڈمک نے لیٹر نمبر UOS/Acad/433 پر ان طلبہ کو ایک سال کے لئ یونیورسٹی سے نکال دیا۔

اس عمل پر یونیورسٹی کے طلبہ میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کے اس عمل کے خلاف احتجاج کے ساتھ عدالت رجوع کیا جائیگا۔