ای او بی آئی نے پنشن میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ جس کے مطابق یکم جولائی سے کم سے کم پنشن 10 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی جواد سہراب نے پنشن میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ نوٹی فکیشن کے اجرا میں تھوڑی تاخیر ہوئی ہے مگر جولائی 2023 سے پنشن 8500 سے بڑھا کر 17 فیصد اضافے سے 10 ہزار روپے کردی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ای او بی آئی ستمبر 2023 سے جولائی اور اگست 2023 کے بقایا جات کے ساتھ اضافی رقم تقسیم کرے گی۔ یہ ملک بھر میں لاکھوں پنشنرز کے لئے ایک معمولی لیکن قابل قدر اضافہ ہے۔
واضح رہے کہ سابق حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پنشن میں 17 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا۔
اپنا تبصرہ بھیجیں: