واٹس ایپ نے حال ہی میں اپنے صارفین کے لیے ’ انسٹنٹ ویڈیو میسیجز‘ کا فیچر متعارف کرایا تھا، جس کے ذریعے صارفین 60 سیکنڈز پر مبنی ویڈیو میسیج بھیج اور وصول کر سکتے ہیں۔
انسٹنٹ ویڈیو میسیجز کا فیچر اسی طرح کام کرتا ہے جیسے صارفین وائس میسیج بھیجتے ہیں۔
صارفین انسٹنٹ ویڈیو میسیجز فیچر کو غیرفعال یا ڈس ایبل نہیں کرسکتے تھے تاہم اب واٹس ایپ نے اس فیچر کو غیرفعال کرنے کے لیے ٹوگل متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کی وجہ کچھ صارفین کی جانب سے یہ شکایات تھیں کہ چونکہ ویڈیو اور آڈیو پیغام بھیجنے کے لیے ایک ہی بٹن استعمال ہوتا ہے تو بے دھیانی میں ان سے آڈیو کے بجائے ویڈیو میسیج چلاجاتا ہے۔
صارفین کی جانب سے اس فیڈ بیک کو واٹس ایپ نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے ’ انسٹنٹ ویڈیو میسیجز‘ کے فیچر کو ڈس ایبل کرنے کا آپشن متعارف کرانا کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں ٹوگل متعارف بھی کرادیا گیا ہے جس کی مدد سے صارف اس فیچر کو غیرفعال کرسکتے ہیں۔
ٹوگل کو آف کرنے کے بعد دائیں جانب نیچے کی طرف موجود مائیکروفون کا آئیکن صرف وائس میسیج بھیج سکتا ہے۔
تاہم ٹوگل کو آف کرنے کے باوجود آپ کو کسی کا بھیجا ہوا ویڈیو میسیج موصول ضرور ہوجائے گا۔