شاہ رخ خان نے ’’ جوان ‘‘ کی ہیروئن سے کیا گیا کون سا وعدہ پورا کردیا؟

شاہ رخ خان کی نئی ایکشن تھرلر فلم ’’ جوان ‘‘ باکس آفس پر نئی تاریخ رقم کررہی ہے۔

اس فلم میں کنگ خان کے مقابل ساؤتھ انڈین اداکارہ نیانتھرا نے ہیروئن کا رول کیا ہےجن کی یہ پہلی بولی وڈ فلم ہے۔

 جوان ‘‘ کی ریلیز کے ساتھ ہی شاہ رخ خان کے نیانتھرا سے کیے گئے وعدے کی تکمیل بھی ہوگئی ہے۔’’

دراصل کنگ خان نے ساؤتھ کی اس مقبول ہیروئن سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اسے بولی وڈ میں متعارف کرائیں گے۔

سوشل میڈیا پر کئی برس پرانا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے۔ یہ کلپ ساؤتھ فلم انڈسٹری کےا یوارڈ شو کا ہے جس میں شاہ رخ خان کو بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیانتھرا اسٹیج پر ایوارڈ تھامے کھڑی ہیں اور اس دوران وہ شاہ رخ خان سے مقامی زبان میں کچھ کہتی ہیں جس پر کنگ خان اپنے ہاتھ سے جہاز کے پرواز بھرنے کا اشارہ کرتے ہیں۔

یعنی اشارتاً وہ نیانتھرا سے کہتے ہیں کہ وہ انہیں ساؤتھ سے اڑا کر بولی وڈ لے جائیں گے۔ ’’ جوان ‘‘ کی ریلیز کے بعد ساتھ ہی خان نے اپنا وعدہ وفا کردیا ہے۔