پولیس غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف حرکت میں آگئی، مختلف علاقوں سے 30 افغان باشندے گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف ایکشن شروع کردیا ہے اور ابتدائی طور پر 30 افغان باشندوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق فیروز آباد سے 9 ، مبینہ ٹاؤن سے 9 اور شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سے 12 غیر ملکی افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا، جو گزشتہ 2 سال سے کراچی میں چھپ کر کام کررہے تھے۔
یاد رہے کہ ہفتے کو گورنر سندھ نے اعلان کیا تھا کہ غیر قانونی افغان باشندے جس راستے آئے ہیں دوبارہ چلے جائیں ورنہ انھیں گرفتار کرکے 10 سال کے لیے جیل میں بند کردیا جائےگا۔