Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
نگراں حکومت کراچی سے کنڈا اورٹینکرمافیا سمیت تمام مافیاؤں کا فوری خاتمہ کرے، حافظ نعیم |

نگراں حکومت کراچی سے کنڈا اورٹینکرمافیا سمیت تمام مافیاؤں کا فوری خاتمہ کرے، حافظ نعیم

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ  نگراں حکومت کراچی میں کنڈا مافیا، ٹینکر مافیا، پانی مافیا سمیت دیگر مافیاؤں کا فوری خاتمہ کرے۔

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نگراں حکومت کراچی میں کنڈا مافیا، ٹینکر مافیا، پانی مافیا سمیت دیگر مافیاؤں کا فوری خاتمہ کرے،اس سلسلے میں سب سے پہلے کے الیکٹرک کا لائسنس ختم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ  شہر میں کنڈا سسٹم کے الیکٹرک کی ملی بھگت کے بغیر نہیں چل سکتا، سرجانی ٹاؤن کے عوام کنڈا سسٹم کا خاتمہ چاہتے تھے، اس سلسلے میں مافیا کے خلاف جدوجہد کرنے پر سرجانی ٹاؤن کے کونسلر محمد حبیب کوشہید کردیا گیا۔

حکومت،کے الیکٹرک اور نیپرا گٹھ جوڑ نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے، بجلی کی قیمت میں مزید فی یونٹ 10روپے اضافے کے لیے نیپرا میں جعلی سماعت رکھی گئی ہے، نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے بازر ہے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں عوام کے لیے 15ہزار بسوں کی ضرورت ہے جبکہ اس وقت سرکاری اور پرائیویٹ ایک ہزار 26بسیں موجودہیں جو کہ صرف 2کروڑآبادی کی ضرورت کے حساب سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کی درست آبادی اور مسائل کے حل کے لیے آئینی، قانونی اور جمہوری جدجہد جاری رکھے گی،جماعت اسلامی بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے کیخلاف پورے ملک میں احتجاج کررہی ہے اور اس سلسلے میں چاروں صوبوں کے گورنر ہاؤس پر دھرنے بھی دیے جائیں گے۔

 حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ پیپلزپارٹی 15سال سے سندھ میں حکومت کررہی ہے لیکن عوام کو بنیادی ضرورت ٹرانسپورٹ کا نظام بہتر نہیں کرسکی،نئے روٹس شروع کرنے کے بجائے پہلے سے موجود بسوں کے رنگ تبدیل کر کے عوا م کو بے وقوف بنایا جارہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کرپشن اور نااہلی کا مجموعہ ہے،ایک جانب آصف علی زرداری حلقہ بندیاں کروانا چاہتے ہیں جبکہ دوسری طرف بلاول 90دن میں انتخابات کروانے کا کہہ رہے ہیں،والد اور بیٹا دونوں اندرون سندھ سمیت پاکستان کے عوام کو دھوکا دینے کی کوشش کررہے ہیں،کراچی سے کشمور تک عوام پیپلزپارٹی کی اصلیت جان چکے ہیں۔

حافظ نعیم نے کہا کہ کراچی کے عوام کو اب مزید دھوکا نہیں دیا جاسکتا، ہم آئینی،قانونی اور جمہوری طریقے سے کراچی کی آبادی کو درست کر نے کے لیے ہر ممکن اقداما ت کریں گے۔