بولی وڈ کی معروف اداکارہ جانھوی کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اطلاع دی ہے کہ ان کی فلم ’’ الجھ ‘‘ کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے۔
ہندی فلم انڈسٹری کی ماضی کی سپراسٹار آنجہانی سری دیوی اور فلم ساز بونی کپور کی بیٹی نےاپنےپرستارو ں کو اس بات سے بھی آگاہ کیا کہ انہوں نے ’’ الجھ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران کیا سیکھا۔
’’دھڑک ‘‘ سے بولی وڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ نے بتایا کہ سب سے اہم بات جو انہوں نے سیکھی وہ اپنے مرضی کے مطابق کام کرنا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نیشنل ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر سدھانشو ساریا کی یہ فلم ان کی اپنی زندگی سے بہت مماثلت رکھتی ہے۔
واضح رہے کہ اس فلم میں جانھوی کپور نے انڈن فارن سروسز کی افسر کا کردار ادا کیا ہے، جو ایک محبت وطن گھرانے سے تعلق رکھتی ہے اور اپنے ملک سے دور ایک سازش کا شکار ہوجاتی ہے۔
’’ الجھ ‘‘ کی کہانی ساریا اور پرویز شیخ نے لکھی جبکہ ڈائیلاک عاتکہ چوہان نے تحریر کیے ہیں۔ اس فلم کی ریلیز کا فی الوقت اعلان نہیں کیا گیا ہے۔