سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں نامزد ملزمان کی درخواستوں مسترد کرنے کا فیصلہ جاری ہونے کے بعد ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے کارکنان نے سوشل میڈیا پر حماد صدیقی کے حق میں مہم شروع کردی۔
عدالت کی جانب سے جاری ہونے والے تحریری حکم نامے میں حماد صدیقی کی وطن واپسی سے متعلق پیشرفت رپورٹ مانگی گئی ہے جبکہ سیکرٹری داخلہ اور آئی جی کو رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حکام خود پیش ہوں یا سینئر افسران کے ذریعے 18 ستمبر کو رپورٹ دیں۔
عدالت نے سندھ حکومت کو تمام فیکٹریوں کا معائنہ کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔
حماد صدیقی کی واپسی کے حوالے سے عدالتی فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر مہم شروع ہوئی، جس میں مصطفیٰ کمال کے قریبی اور ایم کیو ایم کے عہدیدار سعد صدیقی نے کہا کہ ’عدالت نے حماد صدیقی کو وطن لانے سے متعلق اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی انشاء اللہ حمادصدیقی جلد آئےگا اوراس جھوٹے مقدمے کاسامنا کرے گا‘۔
عدالت نے حماد صدیقی کو وطن لانے سے متعلق اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی انشاء اللہ حمادصدیقی جلدآئےگا اوراس جھوٹے مقدمے کاسامنا کرے گا جناح پور،حکیم سعید قتل کیس کی طرح بلدیہ ٹاؤن کاکیس بھی جھوٹاثابت ہوگا شفاف تحقیقات ہوگی توسب سامنےآجائےگاhttps://t.co/LUz6bkqHSs @hammadSiddiquii pic.twitter.com/TpTk9wEUU4
— Saad Siddiqui (@Siddiquisaad_) September 11, 2023
انہوں نے لکھا کہ جناح پور،حکیم سعید قتل کیس کی طرح بلدیہ ٹاؤن کاکیس بھی جھوٹاثابت ہوگا شفاف تحقیقات ہوگی توسب سامنےآجائے گا۔
سوشل میڈیا ایکٹویسٹ سلمان خان نے کہا کہ جناح پور،حکیم سعید اور دوسرے جھوٹے مقدمات کی طرح سانحہ بلدیہ ٹاؤن کاکیس بھی جھوٹاثابت ہوگا۔
جناح پور،حکیم سعید اور دوسرے جھوٹے مقدمات کی طرح سانحہ بلدیہ ٹاؤن کاکیس بھی جھوٹاثابت ہوگا,حمادصدیقی انشااللہ آئے گا اوراس جھوٹے مقدمے کاسامنا کرے گا کیونکہ سب جانتے ہے کہ ایم کیو ایم کاکوئی کارکن ایسا عمل نہیں کرسکتا,شفاف تحقیقات ہوگی تو سب سامنے آجائےگا https://t.co/hOAaQ9r7Cd
— Salman Khan (@salmanbelieve) September 11, 2023
انہوں نے لکھا کہ حماد صدیقی انشااللہ آئے گا اوراس جھوٹے مقدمے کاسامنا کرے گا کیونکہ سب جانتے ہے کہ ایم کیو ایم کاکوئی کارکن ایسا عمل نہیں کرسکتا,شفاف تحقیقات ہوگی تو سب سامنے آجائے گا۔