پنجاب پولیس نے جھگڑے کے دوران بیوی پر کلاشنکوف تاننے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ پر بیوی کو کلاشنکوف دکھانے اور بیٹی پر تشدد کرنے والے شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ متاثرہ نے پولیس میں رپورٹ درج کروائی مگر پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ ایس ایچ او عمران خان نے بتایا کہ ملزم کی شناخت خرم کے نام سے ہوئی جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مقدمہ جنوبی چھاونی پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔