مادر جمہوریت کی پانچویں برسی پر مریم نواز کی والدہ کی قبر پر حاضری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی اہلیہ محترمہ کلثوم نواز کی وفات کو پانچ سال پورے ہونے پر رائیونڈ میں قرآن خوانی اور دعا کی محفل منعقد ہوئی۔

پیر کو مریم نواز شریف آبائی قبرستان میں والدہ کلثوم نواز سمیت خاندان کے دیگر بزرگوں کی قبروں پر گئیں، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

دریں اثناء رائیونڈ میں بیگم کلثوم نواز کی برسی پر قرآن خوانی کی محفل ہوئی جس میں شریف خاندان کے افراد نے شرکت کی۔ بیگم کلثوم نواز 11 ستمبر 2018 کو طویل علالت کے بعد لندن میں وفات پاگئی تھیں۔

واضح رہے کہ کلثوم نواز کو سیاسی جدوجہد کی وجہ سے ’مادر جمہوریت‘ کا لقب دیا گیا تھا اور آج بھی انہیں اسی نام سے یاد رکھا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: