ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنونیئر مصطفیٰ کمال نے عام انتخابات میں ایم کیو ایم کو ووٹ ملنے کا فارمولا تیار کرلیا۔
مصطفیٰ کمال نے کورنگی ٹاؤن میں جنرل ورکرز اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ایم کیو ایم کے 10 ہزار کارکنان ہیں اور اب وہ عام انتخابات کی تیاری کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہر ایک شخص اپنے واٹس ایپ میں براڈ کاسٹ لسٹ بنائے اور اُسے ووٹ دینے پر قائل کرے ساتھ میں ایم کیو ایم میں شمولیت کی دعوت بھی دے۔ اس طرح اگر سب نے اپنے حصے کا کام کرلیا تو آئندہ عام انتخابات میں ایم کیو ایم تاریخ میں سب سے زیادہ 25 لاکھ 60 ہزار ووٹ حاصل کرلے گی۔
مصطفیٰ کمال نے کورنگی کے کارکنان کو ٹاسک دیا کہ ایک ماہ میں صرف کورنگی سے پچاس ہزار افراد جمع کرو اور پھر جلسہ کریں گے، پھر ان ہی کو ووٹر بنائیں گے۔
اپنا تبصرہ بھیجیں: