سویڈن میں شہریوں نے آسمان پر ایک ساتھ تین سورج طلوع ہوتے دیکھے اور یہ منظر تقریباً بیس منٹ تک دکھائی دیا۔
شہریوں کے مطابق انہوں نے 10 ستمبر کو آسمان پر تین سورج ایک ساتھ دیکھے تو وہ خود بھی حیران رہ گئے،
اس منظر کو سائنسی زبان میں ’سن ڈاگ‘ کہا جاتا ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ منظر زیادہ سے زیادہ بیس منٹ کے اندر خود بہ خود ختم ہوجاتا ہے۔
ماہرین بتاتے ہیں کہ ایسا ہونے کی وجوہات ہوا میں برف کے شفاف ذرات ہیں، جب سورج کی روشنی ان ذرات سے منعکس ہوتی ہے تو یہ سورج کا منظر ہی پیش کرتے ہیں۔
ایسا منظر ہوتا ہے گویا کہ دو، تین یا پانچ سورج نظر آرہے ہوں لیکن حقیقت میں وہ انعکاس کا نتیجہ ہوتا ہے، حقیقی سورج تو بس ایک ہی ہوتا ہے۔
اپنا تبصرہ بھیجیں: