Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
گٹر کے ڈھکن فراہم کرنے مثبت کوشش پر بھی تنقید کی جارہی ہے، میئر کراچی |

گٹر کے ڈھکن فراہم کرنے مثبت کوشش پر بھی تنقید کی جارہی ہے، میئر کراچی

میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ میں تمام اپوزیشن لیڈروں کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں شہر کی بہتری کے لیے مل کرکام کریں، ہم پیپلز پارٹی کے عزم کو لے کر بلاول بھٹو کی سربراہی  میں خدمت کے لیے آئے ہیں۔

 ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ قائد اعظم محمد علی جناح کی 75ویں برسی کے موقع پر مزارقائد پر حاضری کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ قائد اعظم نے اپنے رفقا کے ساتھ مل کر دنیا کے نقشے پر ایک نئی مملکت پاکستان کا وجود ممکن بنایا۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ ہماری ذمے داری ہے کہ ہم پاکستانی اپنے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنے حصے کا کردار ادا کریں اور قائد اعظم کے بنائے ہوئے پاکستان کو آگے لے کر چلیں۔

ایک سوال کے جواب میں  مرتضی وہاب نے کہا کہ یوسی چیئرمین کے ذریعے ہر علاقے  میں گٹر کے ڈھکن فراہم کرنے کی کوشش بھی ایک مثبت سوچ ہے تاکہ منتخب نمائندے اپنے علاقے کی بہتر خدمت کر سکیں،افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ ڈھکن فراہم کرنے والوں کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہےجبکہ جو ڈھکن چور  ہیں ان کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پر جوہر فلائی اوور اور انڈرپاس کے حوالے سے تنقید کی جارہی ہے ،کہا جارہا ہے کہ کوئی متبادل راستہ نہیں اور لوگوں کو تکلیف کا سامنا ہے ، آپ ان لوگوں سے یہ سوال کیوں نہیں کرتے  جو اتنے سال کراچی میں حکومت کی اور اختیارات کا رونا روتے رہے۔

 ہم گلستان جوہر میں جوہر موڑ اور جوہر چورنگی پر لوگوں کی خدمت کے لیے فلائی اوور اور انڈر پاس بنا رہے  ہیں حالانکہ وہ کنٹونمنٹ ایریا ہے،  کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ وہاں کوئی کام کرنے کے لیے نہیں آئے گا۔

 میئرکراچی نے کہا کہ وزیر داخلہ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ پولیسنگ میں بہتری لائی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ غیر قانونی پارکنگ کا بھی ایک مسئلہ ہے ہمارے شہر میں ،پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر مبنی فیصلے کرے گی اور شہر کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوششیں جاری رہیں گی۔