معروف سوشل میڈیا ایکٹویسٹ انعم شیخ جو ایک دور میں مسلم لیگ ن اور مریم نواز کی شدید ترین مخالف تھیں انہوں نے مسلم لیگ ن کی مرکزی قائد کی تعریف کی ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے دوٹویٹس میں انعم شیخ نے لکھا کہ صنم جاوید کے والد نے نواز شریف کو پیغام بھجوایا کہ اگر میری بیٹی مریم کی وجہ سے جیل میں ہے تو بتایا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ صنم کے والد کے استفسار پر نواز شریف نے انکار کیا اور بتایا کہ اس گرفتاری سے مریم کا کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی اُس کے کہنے پر کسی کی گرفتاری ہوئی۔
انعم نے لکھا کہ ’میں مریم نواز اور نواز شریف سے ہزار بار اختلاف کروں گی لیکن حق اور سچ یہ ہے کہ نواز شریف سچ کہہ رہے ہیں کہ ان گرفتاریوں سے اُن کا یا مریم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔‘
جو بات سچ ہے وہ سچ ہے اور اسکو ماننا چاہیے۔ نواز شریف یہاں سچ کہہ رہے ہیں کہ ان تمام گرفتاریوں سے مریم کا یا سیاستدانوں کا کوئی لینا دینا نہیں۔ مریم نواز نے کسی سے کوئی دشمنی نہیں نکالی اور نا ہی کوئی بدلہ لینے کی کوشش کی ہے۔ جس پر تعریف بنتی ہے۔
— Anum Sheikh (@iAnumSheikh) September 11, 2023
انہوں نے لکھا کہ ’ان گرفتاریوں سے سیاستدانوں کا بھی کوئی لینا دینا نہیں ہے، مریم نواز سے کسی سے کوئی دشمنی نہیں نکالی اور نہ ہی بدلہ لینے کی کوشش کی جس پر تعریف تو بنتی ہے‘۔
واضح رہے کہ صںم جاوید نو مئی واقعات اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار اور جیل میں ہیں۔