گلشن حدید اسکول اسکینڈل؛ گرفتار پرنسپل کے منشیات اور جنسی ادویات کے عادی ہونے کا انکشاف

 گلشن حدید کے نجی اسکول میں خواتین کے ساتھ زیادتی میں ملوث  اسکول پرنسپل منشیات اور جنسی ادویات کا عادی نکلا۔

 ذرائع کے مطابق دوران تفتیش گرفتاراسکول پرنسپل غفور میمن کے  جنسی ادویات اورمنشیات کا عادی ہونے کاانکشاف ہوا ہے، جس پر اس کے خلاف ایک اورمقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمے کے تفتیشی افسراعلی اصغر ابڑو کے مطابق  گرفتار ملزم  نے دوران تحقیقات  منشیات اور جنسی ادویات کےا ستعمال کا اعتراف کیا جس کے بعد اس کے گھر پ چھاپہ مار کر منشیات اور جنسی ادویات برآمد کرلی گئیں۔

گرفتار اسکول پرنسپل کے خلاف تفتیشی افسرکی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر23/499 درج کرلیا گیا ۔

تفتیشی افسر  نےبتایا کہ  نوکری کے جھانسے میں ملزم  کی جانب سے جنسی زیادتی کا شکار ہونےو الی دو خواتین نے  پولیس سے رابطہ کیا ہے جن کے بیانات قلم بند کرلیے گئے ہیں۔