سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بہت سمجھدار آدمی ہیں۔
ندیم ملک کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور بتایا کہ میں نے اُن کے سامنے ساری صورت حال رکھ دی تھی اگر وہ عمل کرتے تو آج ہمارا یہ حال نہ ہوتا۔
اسحاق ڈار :
جنرل باجوہ نالائق آدمی تھا، اس کو مالیاتی نظم و ضبط کی سمجھ ہی نہیں تھی، موجودہ آرمی چیف بہت سمجھدار ہے، اس کی اور میری سوچ ملتی ہے???? pic.twitter.com/Nk3bTnZTQN
— Enkidu (@Fallibilist1) September 11, 2023
انہوں نے کہا کہ جنرل سید عاصم منیر اور ندیم انجم اُن سے بہت مختلف اور سمجھدار ہیں، میں بہت خوش ہوں کہ پاکستان کو اب بہترین قیادت ملی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ جنرل باجوہ سے اختلافات کا آغاز مالی نظم و ضبط قائم کرنے پر ہوا میں کہتا تھا چادر دیکھ کر پاوں پھیلانے چاہییں، موجودہ صورت حال کے ذمہ دار جنرل فیض اور باجوہ ہیں۔
موجودہ معاشی صورتحال کے زمہ دار جنرل (ر) باجوہ اور جنرل (ر) فیض ہیں : اسحاق ڈار@MIshaqDar50 #NadeemMalikLive #Pakistan #SamaaTv pic.twitter.com/14oRGwfBMu
— Nadeem Malik ???????? (@nadeemmalik) September 11, 2023
انہوں نے کہا کہ اگر ایرانی تیل اور ڈالر کی اسمگلنگ میں سیاست دان یا غیر سیاست دان ملوث ہے تو اُس کو کٹہرے میں لایا جائے۔
روپے کی قدر کو سنبھال سگتا تھا ، لیکن واضح پیغام تھا کہ وزیر خزانہ کو کہیں کہ مارکیٹ کو چلنے دیں : اسحاق ڈار @MIshaqDar50 #NadeemMalikLive #Pakistan #SamaaTv pic.twitter.com/qCFpCnmpHZ
— Nadeem Malik ???????? (@nadeemmalik) September 11, 2023
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ میں روپے کی قدر سنبھال سکتا تھا مگر واضح پیغام دیا گیا کہ ڈالر کو مارکیٹ پر چلنے دیں۔