رات کو دیر تک جاگنےو الوں میں ذیابیطس کا خطرہ 72 فیصد زیادہ ہوتا ہے، تحقیق

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ رات کو دیر گئے تک جاگتے رہنے والے لوگوں کے ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا خطرہ 72 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

 اینلس آف انٹرنل میڈیسن نامی طبی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق میں  بتایا گیا ہے کہ وہ لوگ رات کو جلدی نہیں سوپاتے وہ عمومی طور پر سگریٹ نوشی، محدود جسمانی سرگرمی  یا الکوحل کے استعمال کی عادت میں مبتلا ہوتے ہیں۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ اگر ان افراد میں  یہ منفی عادات نہ بھی ہوں تو  ان  کے ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا خطرہ  جلد سوجانے والے افراد کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

 برمنگھم کے  ویمنز ہاسپٹل  اینڈ ہارورڈ میڈیکل اسکول  کی ریسرچ فیلو اور اس تحقیقی مطالعے کی سربراہ  سینا کیانرسی  کا کہنا تھا  کہ منفی اور غیرصحت بخش طرز زندگی کے حامل افراد جو رات گئے تک  جاگتے رہتے ہیں ان کے آٹھ سال کے دوران  ذیابیطس میں  مبتلا ہونے کا خطرہ  جلد سونے والے افراد  کے مقابلے میں 72 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

 پاکستان کےبیشتر شہری علاقوں میں دیر سے سونے  کا معمول ہے، لوگ عموماً نصف شب تک جاگتے رہتے ہیں، شائد اسی وجہ سے پاکستان ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر ہے۔