سندھ ہائیکورٹ نے پی پی رہنما شرمیلا فاروقی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے کیخلاف درخواست پر کراچی یونیورسٹی، چیئرمین ایچ ای سی، شرمیلا فاروقی و دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔
ہائیکورٹ میں پی پی رہنما شرمیلا فاروقی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواست گزار ذوالفقار علی ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے کراچی یونیورسٹی کا پی ایچ ڈی پروگرام بند کردیا تھا۔ اس کے باوجود کراچی یونیورسٹی نے 29 اگست 2023 کو شرمیلا فاروقی کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دی۔
ابتدائی دلائل سننے کے بعد عدالت نے کراچی یونیورسٹی، چیئرمین ایچ ای سی، شرمیلا فاروقی و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔