امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی آئی فون نے اپنی نئی مصنوعات کو متعارف کروادیا۔
اپیل کمپنی کی مصنوعات کی تعارفی تقریب امریکا کے شہر نیویارک میں منعقد ہوئی جس میں انڈیا میں تیار کیے گئے آئی فونز بھی پیش کیے گئے۔
Apple announces iPhone 15 with USB-C #AppleEvent pic.twitter.com/8q2xb8zBmD
— The Verge (@verge) September 12, 2023
آئی فون نے 15 سیریز متعارف کرائی ہے، جس میں چارجنگ کیبل ٹائپ سی اور 48 میگا پکسل مین کیمرہ ہے۔
آئی فون 15 پرو، پرومیکس کی باڈی میں پہلی بار ٹائٹینیم استعمال کی گئی ہے۔
قیمت
کمپنی کے مطابق آئی فون 15 پرو کی قیمت 999 ڈالر ، پرو میکس 1199 روپے مقرر کی گئی ہے۔
اسمارٹ واچ
ایپل کی جانب سے اسمارٹ واچ بھی متعارف کرائی گئی ہے جسے بغیر ٹچ کیے انگلی ایک خاص فاصلے سے پھیر کر کال ریسیو اور ختم کی جاسکتی ہے۔