Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
میکسیکو میں انسان نما ’ خلائی مخلوق ‘ کی نمائش |

میکسیکو میں انسان نما ’ خلائی مخلوق ‘ کی نمائش

میکسیکو کےد ارالحکومت میں دو انسان نما ممیوں کی نمائش کی گئی جنہیں دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

اس نمائش کے ساتھ ہی ایک بار پھر عالمی سطح پر خلائی مخلوق کے وجود سے  متعلق بحث زور پکڑ گئی۔ یہ ممیاں چھوٹے قد کی انسان نما مخلوق کی ہیں جنہیں مبینہ طور پر حنوط شدہ خلائی مخلوق کہا جارہا ہے۔

  مبینہ خلائی مخلوق کی ان حنوط  شدہ لاشوں کی نمائش میکسیکو کی کانگریس میں کی گئی۔ نمائش کا اہتمام  معروف  صحافی اور خلائی مخلوق کے متلاشی جیمی  ماؤسان نے کہا تھا۔

مبینہ خلائی مخلوق  کی ان ممیوں کے بارے میں کہا جاتا  ہے کہ یہ  پیرو کے شہر کسکو سے دریافت کی گئی تھیں۔

 نمائش کے منتظمین میں امریکینز فار سیف ایرواسپیس کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور سابق امر یکی نیوی پائلٹ ریان گریوز  بھی شامل تھے۔

میکسیکن میڈیا کے مطابق ماؤسان نے ان ممیوں کے حوالے سے حکومتی اور امریکی حکام کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ  اس مبینہ خلائی مخلوق کی حنوط شدہ لاشوں کا  آٹونومس نیشنل یونیورسٹی آف میکسیکو میں تحقیقی مطالعہ کیا گیا ہے۔

سائنس دانوں   نے ریڈیو کاربن تیکنیک کا استعمال کرتے ہوئے ممیوں کا ڈی این اے بھی حاصل کیا۔ ڈی این اے کے مطالعے سے  پتا چلا ہے کہ معلوم فلکیاتی ارتقا میں اس مخلوق کا کوئی تذکرہ یا اس کے بارے میں کوئی اشارہ نہیں ملتا۔

یہ حنوط شدہ لاشیں کسی اڑن طشتری کے ملبے سے نہیں بلکہ ایک کان کی گہرائی سے دریافت کی گئیں جہاں ایک الجی کی موجودگی نے انہیں حنوط کردیا تھا۔

اس دریافت  نے خلائی مخلوق کے متلاشیوں میں جوش کی لہر دوڑا دی ہے۔