ایران کا کرسٹیانو رونالڈو کو خصوصی سم کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

ایران نے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور دیگر غیرملکی کھلاڑیوں کو خصوصی سم کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ذریعے انہیں انٹرنیٹ تک آزادانہ رسائی حاصل ہوگی۔

  ایران میں آئندہ ہفتے  اے ایف سی چیمپیئنز لیگ  کے میچ کھیلے جائیں گے جس میں سعودی فٹبال کلب النصر کا  پرسیپولس  کلب سے میچ ہوگا۔ کرسٹیانو رونالڈو النصر  کلب کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

 ایران میں انٹرنیٹ پر  سخت پابندیاں عائد ہیں اور ایرانی شہری ایک محدود دائرے  میں رہ کر ہی انٹرنیٹ استعمال کرسکتے ہیں، اسی لیے غیرملکی کھلاڑیوں کو انٹرنیٹ  تک آزادانہ رسائی دینے کے لیے انہیں خصوصی سمیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس  سلسلے  میں  سرکاری ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے  ہوئے پرسیپولس کلب کے صدر رضا درویش نے کہا کہ کچھ لوگ  فٹبالرز سے یہ کہہ رہے ہیں کہ ایران مت آئو کیوں کہ یہاں  انہیں انٹرنیٹ کی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ  ایران ساکھ خراب کرنا چاہتے ہیں،  اسی لیے  میں نے ایران سیل ( سیلولر کمپنی ) کے سی ای او سے بات کی ہے اور انہیں بتایا کہ ہم غیرملکی کھلاڑیوں کو ان کی خصوصی سمیں دینا چاہتے ہیں جن کے ذریعے یہ کھلاڑی اپنی واپسی تک آزادانہ طور انٹرنیٹ استعمال کرسکیں۔

ایران میں وسط ستمبر 2022 میں مہسا امینی کی موت  پر ملک گیر احتجاج ہونے کے بعد  انٹرنیٹ پر سخت پابندیاں عائد  کردی گئی تھیں، بالخصوص  سوشل میڈیا ویب  پلیٹ فارمز تک رسائی  بند کردی گئی تھی۔

google.co.id
royal188
royal 188
slot online
rtp slot
https://royal188-akun.shop
royal188
royal 188
slot online
slot online
situs slot
situs slot online
link slot gacor
slot gacor hari ini
situs slot gacor
slot online gacor
slot gacor