پسند کی شادی کرنے والا نوبیاہتا جوڑا تحفظ کیلیے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا۔
دادو سے تعلق کرنے والے ممتاز علی اور کوثر نے تحفظ کیلیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ہماری جان کو خطرہ ہے تحفظ فراہم کیا جائے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم نے پسند کی شادی کی ہے، اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا۔ آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سندھ حیدرآباد اور ایس ایس پی دادو تحفظ فراہم کریں۔
درخواست گزار کوثر نے موقف اپنایا ہے کہ میرا سوتیلا باپ مجھے بیچنا چاہتا تھا۔ میں نے اپنی رضا اور خوشی سے ممتاز سے شادی کی ہے۔