محکمہ بلدیات بورڈ کی مبینہ نااہلی غفلت لاپراہی کے باعث بلدیہ شرقی کے ملازمین کی تاحال تنخواہیں جاری نہ ہوسکیں، ملازمین سراپا ا حتجاج بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات کی جانب سے ضلع شرقی کے ٹرانزیشن آفیسر نوید کولاچی کو انتیس اگست کو معطل کر دیا تھا تا ہم پندرہ دن گزرنے کے باوجود اب تک کسی افسر کو تعینات نہیں کیا۔
ٹرانزیشن آفیسر کی عدم تعیناتی کی وجہ سے ضلع شرقی کے تمام امور ٹھپ ہو کر رہے گئے جبکہ ملازمین کی تنخواہوں کی بھی ادائیگی نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے ملا زمین شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔
تنخواہیں نہ ملنے پر ملا زمین نے قلم چھوڑ ہڑتال شروع کردی اور بھر پور احتجا ج بھی ریکارڈ کرایا ، ملا زمین نے شدید نعرے بازی کی تنخواہیں فوری جا ری کریں۔
ملا زمین کا کہنا تھا کہ اس مہنگائی کے دور میں گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں، ہما ری تنخواہیں فوری طور جا ری کی جا ئیں۔
احتجاج کے بعد سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کی جانب سے اٹھارہ گریڈ کے افسر فیض محمد شیخ کو فوری طور ٹرانزیشن آفیسر تعینات کردیا گیا ۔
اطلاعات کے مطابق ضلع شرقی کے ملازمین کو یقین دہانی کر ائی ہے کہ جمعہ تک تنخواہوں کی ادائیگی کردی جا ئیں گی۔
لوکل گورنمنٹ بورڈ کی مبینہ نا اہلی کے باعث ہزاروں ملا زمین کو مشکلات کاسامنا کر نا پڑرہا ہے۔