ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی کو جدید اور ترقی یافتہ شہر بنانے کیلیے کام کررہی ہے، میئر کراچی بےرسٹر مرتضی وہاب اور میں دن رات کراچی کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں۔
یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر کہی، اس موقع پر پیپلز پارٹی ملیر کے رہنما آغا طارق پٹھان، چوہدری محمد اکرم آرائیں، یوسی گلشن حدید کے صدر خدابخش پٹھان، اسدمیمن اور دےگر بھی موجود تھے۔
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ اسپتالوں اور صحت کی سہولیات پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات مل سکے، بلاول بھٹو زرداری کے دورہ سندھ میں لاکھوں لوگوں نے بلاول بھٹو کا استقبال کیا اور پیپلز پارٹی سے محبت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی پورے ملک سے کامیاب ہوگی اور بلاول بھٹو ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کی طرح کراچی کی عوام عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کو کامیاب کریں گے، جس طرح ملیر کے عوام نے ضمنی انتخابات میں عمران خان کو مسترد کیا اسی طرح بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عمران خان کو پورے ملک سے مسترد کریں گے۔
پیپلز پارٹی آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں منظم اور مضبوط طریقے سے عوام کی خدمت کر رہی ہے۔