قذافی ٹاؤن میں بے روز گاری سے پریشان شخص نے گلے میں پھندا لگا کرخودکشی کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے قذافی ٹاؤن کے قریب گھرسے ایک شخص کی پھندا لگی ہوئی لاش ملی ہے۔
متوفی کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی، متوفی کی شناخت 35 سالہ غلام مرتضیٰ ابڑوولد غلام سرورابڑوکے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او شاہ لطیف معراج انور کے مطابق متوفی شخص نے بے روز گاری سے تنگ آکر خود کشی کی ہے پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کردی ۔