آنکھوں کی اسکیننگ کے ذریعے امراض کی پیشگوئی کرنے والا سوفٹ ویئر تیار

سائنس دانوں نے مصنوعی ذہانت کی حامل ٹیکنالوجی ( اے آئی ) کی مدد سے آنکھوں کی اسکیننگ کے ذریعے ہارٹ فیل ہونے کے خطرے سے پیشگی آگاہ کرنے کا سوفٹ ویئرتیار کرلیا۔

 مصنوعی ذہانت ( اے آئی ) تمام شعبہ ہائے زندگی میں انقلاب کی بنیاد رکھ رہی ہے، اور اس کی مدد سے اہم پیشرفت کرتے ہوئے سائنس دانوں نے ایک ایسا سوفٹ ویئر یا پروگرام تیار کرلیا ہے جو  صحت کے مختلف مسائل بشمول دل کےد ورے کے خطرات سے خبردار کرسکتا ہے۔

اس  سوفٹ ویئر یا ٹول کو  ریٹ فاؤنڈ  کا نام دیا گیا ہے، جو  آئی اسکیننگ کے ذریعے انسانی جسم میں مختلف  امراض کی موجودگی سے آگاہ کرسکتا ہے۔

نیچر ڈاٹ کوم نامی سائنسی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق  ریٹ فاؤنڈ کو  اے آئی کی مدد سے اس قابل کیا گیا ہے  کہ وہ  ریٹینا کی 16 لاکھ تصاویر  کی مدد سے ازخود نتائج اخذ کرتا ہے۔

 یہ ٹول  بنیادی طور پر چیٹ جی پی ٹی ہی کے طرز پر کا م کرتا ہے۔ چیٹ جی پی ٹی ایک جملے  میں اگلے لفظ کی پیشگوئی کرتا ہے جب کہ ریٹ فاؤنڈ ریٹینا  کی لاکھوں شبیہوں کو کھنگال کر ایک شخص  کی آنکھوں کے اسکین سے موازنہ کرکے  اسے کوئی مرض لاحق ہونے کی پیشگوئی کرتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ریٹینا میں خون کی انتہائی مہین رگوں کا پیچیدہ جال ہوتا ہے، جو جسم میں مختلف امراض پیدا ہونے سے  متاثر ہوتا ہے۔ ان رگوں کی کیفیت  کو جانچ کر اے آئی ٹول  کسی مرض کے لاحق ہونے کے خطرے سے آگاہ کرسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: