فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی ریڈ بک جاری کردی جس میں 8خواتین کے نام بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی 12 ویں ریڈ بک جاری کردی ہے، جس میں 8 خواتین کے نام بھی موجود ہیں۔
ایف آئی اے کو مختلف مقدمات میں 156 انسانی اسمگلرز مطلوب ہیں،انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کے خلاف ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکلز میں متعدد مقدمات درج ہیں۔
ایف آئی اے لاہور زون کو 20، گجرانوالہ زون کو 71، فیصل آباد زون کو 12، ملتان زون کو 3 ملزمان مطلوب ہیں۔ اسلام آباد زون کو 34، کراچی زون کو 12، بلوچستان اور کے پی زون کو 2، 2 انسانی اسمگلرز مطلوب ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلرز کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے، انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹس بلیک لسٹ کیے گئے ہیں۔