ریسکیو 1122 کے عملے نے ایمبولینس ہی میں خاتون کی ڈلیوری کرادی

ریسکیو 1122 کے عملے نے ایمرجنسی صورتحال  میں ایمبولینس ہی میں خاتون کی کامیابی سے ڈلیوری کرادی۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق  ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں خاتون کی کامیاب ڈیلیوری کردی گئی ۔ ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ ایمبولینس اسٹاف نے خاتون اٹینڈنٹ کی مدد سے بچہ و زچہ کی محفوظ ڈیلیوری کو یقینی بنایا۔

 ۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کے پی 407 کلی پوائنٹ مہران ہائی وے پر موجود تھی کہ  ریسکیو سروس کو گوٹھ واحد بخش کوٹی سے خاتون کی ممکنہ ڈیلیوری سے متعلق ایمرجنسی کال موصول ہوئی۔

ایمبولینس عملے نے خاتون کو بی ایچ یو کنبھ کی جانب لے کر روانہ ہواتھا۔ اس دوران اسپتال  کے دور ہونے اور خاتون کو شدید تکلیف کے باعث ایمبولینس اسٹاف نے دوران سفر خاتون کی موقع پر ہی محفوظ و کامیاب ڈیلیوری کے عمل کو یقینی بنایا۔

ترجمان کے مطابق ریسکیوعملے نے فوری طور پر ڈیلیوری کے لیے ایمبولینس کے اندر صاف ستھرا محفوظ ماحول کرتے ہوئے مناسب وینٹیلیشن و روشنی کو یقینی بنایا گیا۔

عملے نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے نوزائیدہ کو فوری طور پر نرسنگ نگہداشت فراہم کی۔ اس حوالے سے نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز کی ایمبولینس عملے کی تعریف کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: