محکمہ موسمیات نے 18 سے 20 ستمبر کے دوران شہر میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی،جمعے کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی جاری پیش گوئی کے مطابق18 سے 20 ستمبر کے دوران کراچی ڈویژن میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کی شام سے مون ہواؤں کا سلسلہ مشرقی سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے،جس کے اثرات کے نتیجے میں آج سے 19 ستمبر کے دوران دیہی سندھ کے اضلاع خیرپور،بدین،سجاول سمیت دیگر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا مطلع صاف اور جذوی ابرآلود رہنےجبکہ اتوارکوموسم گرم ومرطوب رہنے کی توقع ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو زیادہ سے زیادہ پارہ 33.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔