سات سو زائد دکانیں، سنیما ہال، ہوٹل، ٹینس کورٹ، عجائب گھر سے سجا دنیا کا سب سے بڑا پنگ مال

 سات سو زائد  دکانیں اور ساڑھے تیرہ لاکھ  مربع میٹر رقبے پر پھیلا ہوا دنیا کا سب سے بڑا شاپنگ مال ایران میں واقع ہے۔

 ایرانی دارالحکومت تہران  کے شمال مشرق میں  واقع  دنیا کے سب سے بڑے ’ ایران مال‘ نامی شاپنگ مال کی تعمیر کا آغاز 2014 میں  ہوا تھا۔ اس کے پہلے مرحلے  کی تکمیل 2018  میں ہوئی جس میں 1200 کنٹریکٹرز اور 25000  مزدوروں نےدن رات کام کیا تھا۔

ایران مال کا افتتاح یکم مئی 2018 کو ہوا تھا۔ اس مال میں ملکی اور غیرملکی برانڈز  کی 700 سے زائد دکانوں کے علاوہ کچھ ایسی خصوصیات بھی ہیں جو دنیا میں کسی اور شاپنگ مال میں دکھائی نہیں دیتیں۔

 مثلاً یہاں 12 آئی میکس سنیما ہیں، اس کے علاوہ ایک جدید تھیٹر ہال ہے جس میں دو ہزار  افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، یہاں ایک عجائب گھر اور متعدد  آرٹ گیلریاں بھی ہیں۔

  ایران مال میں تفریحی پاک، روف ٹاپ ٹینس کورٹس، کنونشن سینٹر، ہوٹل اور کئی کانفرنس ہال بھی ہیں۔ جلد ہی ایک  فائیو اسٹار ہوٹل اور  اسپورٹس سینٹر کا افتتاح بھی  ہونے والا ہے۔

 ایران مال میں مقامی ثقافت جا بہ  جا بکھری نظر آتی  ہے۔اس شاپنگ مال کی ایک خاص بات یہاں موجود ’ مرر ہال ‘ ہے جس  میں  ماہر ترین کاریگروں نے چار کروڑ کے قریب شیشے کے ٹکڑے انتہائی دل کشی اور خوب صورتی کے ساتھ نصب کیے ہیں۔

مطالعے کے شوقین  افراد کے لیے ایران مال میں ایک وسیع  و عریض لائبریری بھی موجود ہے جس میں مختلف موضوعات پر 45000کتابیں رکھی گئی ہیں۔