آئی فون کے نئے ورژن میں یو ایس بی ٹائپ سی چارجنگ کا فیچر ایکس ( ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک کے دل کو بھی بھا گیا۔
ایپل نے آئی فون 15، 12 ستمبر کو لانچ کیا تھا۔ جہاں اس فون میں کئی نئےفیچرز متعارف کرائے گئے ہیں وہیں اس میں یو ایس بی ٹائپ سی چارجنگ پورٹ بھی شامل کی گئی ہے۔
اگرچہ تقریباً تمام اسمارٹ موبائل فونز خاصے عرصے سے یو ایس بی ٹائپ سی چارجنگ پورٹ کے ساتھ آرہے ہیں مگر ایپل اب تک اپنی تمام ڈیوائسز میں لائٹننگ چارجنگ پورٹ استعمال کرتا رہا ہے۔
تاہم پہلی بار اس نے دیگر کمپنیوں کے نقش قدم پر عمل کرتے ہوئے اپنے مقبول عام اسمارٹ فون میں یو ایس بی ٹائپ سی چارجنگ پورٹ متعارف کرائی ہے۔
ایپل کے اس قدم کو ایکس ( ٹوئٹر ) کے مالک ایلون مسک نے بھی سراہا ہے۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں آئی فون کی یو ایس بی ٹائپ سی چارجنگ پورٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے ’ امیزنگ ‘ یعنی زبردست قرار دیا ہے۔