نگراں حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گرا دیا 

نگراں حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کردیا۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پٹرول 26.02 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 17.34 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافہ اگلے 15 روز کیلیے کیا گیا ہے،   اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت305.36 روپے سے بڑھ کر331.38 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت311.84 روپے سے بڑھ کر329.18 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: