Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
سابق وزیرداخلہ اورعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ‌ رشید احمد گرفتار |

سابق وزیرداخلہ اورعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ‌ رشید احمد گرفتار

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ‌رشید احمد کو گرفتار کرلیا گیا۔

شیخ رشید احمد کے وکیل سردار عبدالرزاق کے مطابق شیخ رشید کو اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتار کیا۔

سردار عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ شیخ رشید فیز تھری میں اپنی رہائش گاہ پر موجود تھے جب کوراولپنڈی اسلام آباد پولیس اور سادہ کپڑوں میں آنے والے اہلکاروں نے انہیں گرفتار کیا۔

سردار عبدالرزاق ایڈووکیٹ کے مطابق شیخ رشید کے بھتیجے شیخ شاکر اور ملازم عمران کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

گرفتاری کے پس منظر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نہیں معلوم شیخ رشید کو کس مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے، ہم قانونی راستہ اختیار کریں گے۔