Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
مصباح الحق عالمی ویٹرنز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے |

مصباح الحق عالمی ویٹرنز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے

سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق پہلے عالمی ویٹرنز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

40 اوورز مشتمل پہلے عالمی ویٹرنز کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کراچی میں 19 ستمبر سے ہورہا ہے۔ اس ایونٹ میں 8 ممالک کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، ان میں پاکستان، امریکہ،کینیڈا، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، ہانگ کانگ، متحدہ عرب امارات اور نیپال شامل ہیں۔

پاکستان ویٹرنز ٹیم میں سابق ٹیسٹ کپتان و ممتاز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی، محمد سمیع اور حسن رضا بھی شامل ہیں، سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین کوچ کی ذمے داری ادا کریں گے۔

پاکستان اپنا پہلا میچ امریکا کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم پر کھیلے گا،ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب پیر کی شب گورنر ہاؤس میں ہوگی، سیمی فائنلز 30 ستمبر اور فائنل 2 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔