کراچی بچاؤ تحریک کی جانب سے گجرنالہ متاثرین اور تحریکی مقاصد کے لیے گراں قدر خدمات انجام دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
فردوس کالونی میں ہونے والے پروگرام میں کراچی بچاؤتحریک گجرنالہ ڈویژن کی جانب سے سوشل میڈیا اور فنڈ ریزنگ ٹیمز کے اراکین اور گجرنالہ متاثرین کے حقوق کے حصول کی جدوجہد میں اہم کردار ادا کرنے والے افراد کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان کی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
اس پروگرام میں کراچی بچاؤ تحریک کے کنوینر خرم علی نیئر، فاطمہ زیدی، ثنا رضوان، ابریشم، لیگل ایڈوائزر خواجہ الطاف ایڈووکیٹ، عارف شاہ، لیلیٰ ، عروج کامران، محمد نثار، امجد تنولی، محمد منیر، سرور آویز، حسن عالیہ اور بڑی تعداد میں دیگر افراد نے شرکت کی۔
پروگرام کے شرکا میں مشتاق اعوان، محمد رضوان ، ظہیراحمد، ارم یاسمین ، چوہدری نذیر، علی ہمو، رابن بھائی، زاہد اکرم، محمد شوکت بھائی اور دیگر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر خرم علی نیئر اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے گجرنالہ متاثرین کی آبادکاری تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔