عوامی کالونی، کورنگی میں2ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے،شہریوں نے ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔
ذرائع کے مطابق شہرقائد میں اسٹریٹ کریمنلزسے تنگ شہریوں نےملزمان کو پکڑنے کے لیے ناکے لگانا شروع کردیے۔
کورنگی عوامی کالونی میں شہریوں نے ناکہ لگا کر2ڈاکوؤں کو دھرلیا اورتشدد کا نشانہ بنایا شروع کردیا، اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچ گئی جس پرشہریوں نے ڈاکوؤں کو پولیس کے حوالے کردیا۔
شہریوں کے مطابق دونوں ڈاکو عوامی کالونی میں روزانہ وارداتیں کررہے تھے، ملزمان کو پکڑنے کے لیے ایک ہفتے سے کوششیں جاری تھیں، ڈاکووں سے سنگرچورنگی سے چھینی گئی موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔