رنبیر کپور کے پرستاروں کو ان کی آنے والی فلم ’’ اینیمل ‘‘ کی ریلیز کا شدت سے انتظار ہے۔ پروڈیوسر نے ان کی بے تابی کے پیش نظر فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔
’’ اینیمل‘‘ یکم دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، مگر اس سے پہلے شائقیین ’’ اینیمل ‘‘ کے ٹیزر سے لطف اندوز ہوں گے جو رنبیرکپور کی سالگرہ والے دن یعنی 28 ستمبر کو جاری کیا جائے گا۔
اس بات کا اعلان فلم کے ڈائریکٹر سندیپ ریڈی نے اپنے ایکس ( ٹوئٹر ) اکاؤنٹ پر کیا۔
’’ اینیمل ‘‘ کے دیگر نمایاں اداکاروں میں انیل کپور، رشمیکا میندانا، بوبی دیول اور ترپت دمری شامل ہیں۔
ابتدائی طور پر ’’ اینیمل‘‘ کو ستمبر میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم کنگ خان کی ’’ جوان ‘‘ کی ریلیز کی وجہ سے اس فلم کی نمائش ملتوی کردی گئی تھی جس کے لیے اب یکم دسمبر کی تاریخ رکھی گئی ہے۔
’’اینیمل‘‘ کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ ایکشن اور تھرلر سے بھرپور گینگسٹر فلم ہوگی۔