یوٹیوب نے صارفین کے لیے اپنی میوزک ایپ میں موڈ فلٹرز کی صورت میں نئے فیچرز متعارف کرادیے ہیں۔
نئے موڈ فلٹرز میں کرائی، رومانس، پارٹی، فیل گڈ اور سلیپ شامل ہیں جن سے شائقین موسیقی لطف اندوز ہوں گے۔
ان فلٹرز کی مدد سے صارفین اپنی پسند کے مطابق گیتوں کا انتخاب کرسکیں گے۔ ’ کرائی ‘ کے ساتھ دکھ بھرے اور اداس گیتوں کا ذخیرہ بھی ہوگاجس میں سے صارفین اپنی پسند کے مطابق انتخاب کرسکیں گے۔
یہ پلے لسٹس ایپ میں ’’ مکسڈ فار یو‘‘ اور ’’ فرام یور لائبریری‘‘ کے ٹیب کے تحت دیکھی جاسکتی ہیں۔
یوٹیوب کے متعارف کرائے گئے میوزک فلٹر یوٹیوب میوزک کے ویب اور ایپ ورژن، دونوں کے لیے دستیاب ہیں۔
تاہم ویب ورژن کے صارفین کے لیے فی الوقت ’’ کرائی‘‘ کا فیچر دستیاب نہیں ہے۔
اپنا تبصرہ بھیجیں: