Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
پرینیتی چوپڑا کو اپنی کس فلم کی ناکامی کا دکھ ہے؟ اداکارہ نے بتادیا |

پرینیتی چوپڑا کو اپنی کس فلم کی ناکامی کا دکھ ہے؟ اداکارہ نے بتادیا

بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنی فلم ’’ میری پیاری بِندو‘‘ کی ناکامی کی وجہ بیان کرتے ہوے کہا ہے کہ یہ فلم ’’ باہو بلی‘‘ کی وجہ سے فلاپ ہوئی۔

ایک ریڈیو چینل کو دیے گئے انٹریو میں پریانکا چوپڑا کی کزن نے کہا کہ ’’ میری پیاری بِندو‘‘ کو ’’ باہو بلی‘‘ کے ساتھ ہی ریلیز کرنے کی وجہ سے یہ فلم شائقین کی توجہ حاصل نہیں کرسکی، کیونکہ اس وقت ہر کوئی راجا مولی کی فلم دیکھنا چاہتا تھا۔

پرینیتی کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی فلم کی ناکامی کا آج بھی دکھ ہے۔ ان کے خیال میں میری پیاری بندو اس سلوک کی حقدار نہیں تھی جو فلم بینوں نے اس کے ساتھ کیا۔

پرینیتی کہتی ہیں کہ یہ ان کے کیریئر کی یادگار فلم تھی جس میں ان کی اداکاری آج بھی پسند کی جاتی ہے اور ایک اداکار کے لیے یہی بات سب سے زیادہ معنی رکھتی ہے۔

پرینیتی چوپڑا کی اگلی فلم ’ مشن رانی گنج‘ ہے جس میں وہ سپراسٹار اکشے کمار کے مقابل ہیروئن کے رول میں نظر آئیں گی۔

اس کے علاوہ انہوں نے ہدایت کار امتیاز علیل کی فلم ’ چمکیلا‘ بھی سائن کی ہے جس میں وہ پنجابی فلموں کے اسٹار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ دکھائی دیں گی۔