اینٹی کرپشن نے لوکل گورنمنٹ میں غیرقانونی بھرتیوں اورترقیوں کی انکوائری کا آغاز کردیا۔ ضلع وسطی میں 40 سے زائد ملازمین کی جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے اور تمام ملازمین کی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن نے ضلع وسطی میں 40سےزائد ملازمین کی فہرست محکمہ کوارسال کی ہے جس میں ان ملازمین کے تمام کوائف 20ستمبر تک فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اینٹی کرپشن اسٹبلیشمنٹ ڈویثرن سندھ نے ضلع وسطی کے ٹرانزیشن افسرکو خط لکھا ہے جس میں ضلع وسطی کے 7گریڈ سے 19گریڈ تک کے ملازمین کا ڈیٹا طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ دنوں میں لوکل گورنمنٹ ضلع وسطی میں کونسل افسران نے بغیر ڈی پی سی پروموشن کی تھی اور 40 سےزائد ملازمین کو بغیر سیکریٹری کی منظوری کے اگلے گریڈز میں ترقیاں کی گئی تھیں جس پر انکوائری کا آغاز کیا ہے۔