نئی دلی کی عدالت نے مالی فائدے کے لیے بولی وڈ کے سدابہار اداکار انیل کپورکی تصاویر، نام اور ان کا ادا کیا گیا مشہور فقرہ ’ جھکاس‘ استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی۔
’تیزاب ‘ اور ’ مسٹر انڈیا‘ جیسی فلموں سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار نے اپنے وکیل کے توسط سے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ متعدد ویب سائٹ اور پلیٹ فارم مالی فائدے کے لیے ان کی تصاویر، نام اور ان کے مشہور ڈائیلاگز ان سے اجازت لیے بغیر استعمال کررہی ہیں۔
سماعت کے بعد عدالت نے عبوری حکم جاری کرتے ہوئے ویب سائٹس اور پلیٹ فارمز کی جانب سے انیل کپور کی تصاویر، نام اور مشہور ڈائیلاگز کو کسی بھی صورت میں استعمال روک دیا ہے۔
اپنا تبصرہ بھیجیں: