Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ریسٹورنٹ جانے والے 20 لاکھ پاکستانیوں کا پرائیوٹ ڈیٹا برائے فروخت |

ریسٹورنٹ جانے والے 20 لاکھ پاکستانیوں کا پرائیوٹ ڈیٹا برائے فروخت

کراچی: ریسٹورنٹ میں کارڈ سے رقم ادا کرنے والے 20 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کا ہیکرز نے ڈیٹا ہیک کر کے اسے انٹرنیٹ پر انتہائی سستے داموں فروخت کیلیے پیش کردیا۔

ذرائع کے مطابق  دو ملین سے زائد پاکستانیوں کا پرسنل ڈیٹا ہیکرز نے انٹرنیٹ پر  فروخت کیلیے پیش کردیا۔ مذکورہ ڈیٹا ہیکرز نے ریسٹورنٹس میں استعمال ہونے والے سافٹ ویئر انڈولج نامی سافٹ ویئر پر غیر قانونی کنٹرول سے حاصل کیا۔

ہیکرز کی اس واردات میں پاکستانیوں کا انتہائی حساس اور نجی ڈیٹا تک ہیکرز کے پاس چلا گیا جس کے بعد انہوں نے اسے انٹرنیٹ پر فروخت کرنے کے لیے اشتہار دے دیا۔ اشتہار کے ہمراہ کئی ہزار پاکستانیوں کا پرسنل ڈیٹا سیمپل کے طور  پر دکھایا گیا ہے۔

ہیکرز نے اس کے ساتھ ہی پیغام لکھا کہ ہم نے کامیابی سے 250 سے زائد ریسٹورنٹس کا کسٹمر ڈیٹا بیس ہیک کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیکرز تک پہنچنے والے ڈیٹا میں شہریوں کے نام کے ساتھ ڈیجیٹل پیمنٹ کی تفصیلات، شہریوں کے کریڈٹ کارڈز نمبرز اور موبائل نمبرز کا ڈیٹا بھی شامل ہے۔

انٹرنیٹ پر دستیاب ڈیٹا میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کس شہری نے کس ریسٹورنٹ میں کتنی مرتبہ اور کتنی پیمنٹ کی۔ ہیکرز نے اس ڈیٹا کی قیمت دو بٹ کوائن مقرر کی ہے۔

اس ڈیٹا مین کراچی کے درجنوں چھوٹے بڑے ریسٹورنٹس کے نام بھی شامل ہیں۔