کراچی کی صنعتیں بڑے پیمانے پر گیس چوری میں ملوث نکلیں

سوئی سدرن گیس کمپنی نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ بھر میں‌ صنعتی صارفین بڑے پیمانے پر گیس چوری میں‌ملوث ہیں۔

ایس ایس جی سی کی جانب سے جاری اعدادوشمار میں‌ بتایا گیا ہے کہ گیس کی 90 فیصد چوری کراچی کی صنعتیں‌کررہی ہیں۔

سوئی سدرن کے مطابق کراچی سمیت سندھ میں 15 ماہ کے دوران صنعتوں نے 5.5 ارب روپے کی گیس چوری کی جس میں‌کراچی میں‌قائم صنعتوں‌ نے ساڑھے چار ارب روپے کی گیس چوری کی۔

گیس چوری کرنے کے لیے پریشر پمپس کا استعمال کیا گیا اور میٹروں میں‌بھی گڑبڑ‌کی گئی. اس کے علاوہ لائنوں سے بھی گیس چوری کی گئی۔

ایس ایس جی سی کے مطابق گیس لوڈ‌ میں‌ ہیر پھیر بھی پکڑا گیا اور لوڈ آرایل این جی پر شفٹ کرنے سے 3.9 ارب روپے کی وصولی ہوئی۔

اعدادوشمار کے مطابق کراچی میں‌849 صنعتوں پر چھاپے مارے گئے اور 288 صارفین کے خلاف باقاعدہ مقدمات درج کیے گئے۔