وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اسلام آباد سے نجی ٹی وی چینل کے بیورو چیف اور سینئر صحافی کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق اے بی این نیوز چینل کے بیورو چیف اور پروگرام سوال سے آگے ہے کہ میزبان خالد جمیل کو اُن کے میڈیا ٹاؤن میں واقع گھر سے حراست میں لیا گیا۔
اہل خانہ نے بتایا کہ ایف آئی اے اہلکار وارنٹ کا بتا کر خالد جمیل کو لیپ ٹاپ اور موبائل سمیت ساتھ لے گئے ہیں جبکہ اُن کے ہمراہ اسلام آباد پولیس کی نفری بھی تھی۔
خالد جمیل کی گرفتاری پر صدر این پی سی انور رضا نے کہا کہ صحافیوں کی آواز دبانے کے ایسے اقدامات کسی صورت قابل قبول نہیں ، آزادی اظہار رائے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور گرفتاری کے خلاف شدید احتجاج کریں گے۔
سچ بولنے کی سزا ۔۔۔۔۔واہ واہ
سینئر صحافی و بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل کو ایف آئی اے نے گھر سے حراست میں لے لیا
حد ہے جو چور اور ڈاکو ہیں ان کو کچھ نہیں
کرسکتےجو سچ بول رہے ہیں وہ ان کے لئے مسئلہ ہیں
کوئی شرم اور حیا ہوتی ہے لعنت ایسے نظام پر #khalidJamil pic.twitter.com/2EdehQpOEI— Hamraz Choudhry (@HamrazChoudhry) September 21, 2023
حمزہ نامی صارف نے ایک ٹویٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ خالد جمیل کو اس وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ حمزہ چوہدری نے کہا کہ خالد جمیل کو سچ بولنے کی سزا دی جارہی ہے۔
ایف آئی اے نے خالد جمیل کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اداروں کے خلاف متنازع ٹویٹس پر گرفتار کیا گیا ہے۔