قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کا دعوت ولیمہ اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں منعقد کیا گیا۔
تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم، سابق اور موجودہ کھلاڑیوں، ایتھلیٹس، سماجی و سیاسی شخصیات، صحافیوں سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔
شاہد آفریدی تقریب میں مہمان ہونے کے باوجود میزبانی کے فرائض انجام دیتے نظر آئے اور انہوں نے مہمانوں کا استقبال کیا جبکہ فردا فردا سب سے جاکر ملے۔
سابق کپتان نے ایتھلیٹ ارشد ندیم سے بھی ملاقات کی اور اُسے کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔
ولیمے میں شاہین آفریدی نے کالے رنگ کا کوٹ پہینٹ زیب تن کیا تھا جبکہ تقریب میں 800 مہمانوں کے بیٹھنے اور ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا۔
ولیمے میں شاہین آفریدی نے کالے رنگ کا کوٹ پہینٹ زیب تن کیا تھا جبکہ تقریب میں 800 مہمانوں کے بیٹھنے اور ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا۔
شاہد آفریدی نے ولیمے میں شرکت کرنے پر پاکستانی ٹیم،سابق کھلاڑیوں، سفارت کاروں اور دیگر شعبے سے تعلق رکھنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ اور لکھا کہ آپ کے ساتھ اس پروگرام میں بہت مزہ آیا اور یہ ہمارے لیے یادگار لمحہ تھا جسے ہم سب نے مل کر گزارا۔