پاکستانی نژاد امریکی ریسلر مصطفی علی نے ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ ( ڈبلیو ڈبلیو ای) کو خیرباد کہہ دیا۔
مشہور ریسلر نے ڈبلیو ڈبلیو ای چھوڑنے کا اعلان 21 ستمبر کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا۔
مصطفی علی جن کا اصل نام عدیل عالم ہے، نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ میں اب ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ کام نہیں کررہا۔
مصطفیٰ علی کا یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایک ہفتے بعد، 30 ستمبو کر این ایکس ٹی کے سیگمنٹ ’ نو مرسی ‘ میں انہیں ڈومینک مسیریو سے مقابلہ کرنا تھا۔
مصطفیٰ علی نے ڈبلیو ڈبلیو ای میں 2016 میں شمولیت اختیار کی تھی۔
I am longer working with WWE.
I look forward to the future.
Thank you,
-Adeel
— Mustafa Ali / Adeel Alam (@AliWWE) September 21, 2023